اسحاق ڈار سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب وزیر کی ملاقات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب وزیر سن ہائیان کی ملاقات ہوئی۔
ترجمان کے مطابق فریقین کا دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے کردار کو سراہا، فریقین نے اعلیٰ سطح کے روابط کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
.jpg)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جماعتی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر فریقین میں ثقافتی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر روابط کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔