صدر ٹرمپ کا غزہ کیلئے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان کر دیا۔

ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر بورڈ آف پیس کے ارکان کے نام جلدی جاری کریں گے، انہوں نے غزہ انتظامیہ کیلئے فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی حکام نے بتایا تھا کہ عالمی استحکام فورس کی مزید معلومات 2 ہفتوں میں جاری کی جائیں گی، اسرائیل کو یقین نہیں کہ حماس غیر مسلح ہو جائے گا، حماس کے غیر مسلح ہونے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے اس سے بات چیت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں