سوڈان میں امن کی کوششوں پر پانچواں مشاورتِی اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی شرکت
قاہرہ: (دنیا نیوز) سوڈان میں امن کی کوششوں کے حوالے سے پانچواں مشاورتِی اجلاس مصر میں ہوا جس میں سعودی وزیر خارجہ ولید الخریجی نے بھی شرکت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب نے سوڈان میں بیرونی مداخلت روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اور انسانی امداد کیلئے اقدامات نا گزیر ہیں۔
اجلاس میں امدادی سامان کی ترسیل کیلئے محفوظ راستے کھولنے پر بھی زور دیا گیا، سوڈانی حکومت کی جانب سے سرحدی گزرگاہ کھولنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔