انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ
جکارتہ :(دنیا نیوز) انڈونیشیا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں سوار افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا، طیارہ یوگیاکارتا سے مکاسر جا رہا تھا جس میں 3 مسافر اور 3 عملے کے افراد سوار ہیں۔
دوسری جانب انڈونیشیائی حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کا آخر ی بار رابطہ دوپہر ایک بجے کے قریب ہوا، تلاش کے لیے ماروس ضلع کے پہاڑی علاقے میں زمین اور ہوائی سرچ آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں انڈونیشیا کی فضائیہ، پولیس اور رضاکار طیارہ ڈھونڈنے میں شامل ہیں ، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز طیارہ تلاش کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔