کراچی کا بیڑا غرق کردیا گیا، گل پلازہ بارے سوال کس سے کریں؟ حافظ نعیم الرحمان
کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان کے امیر جماعت سلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایک پارٹی نے کراچی کا بیڑا غرق کردیا، گل پلازہ بارے سوال کس سے کریں؟
شہرِ قائد میں سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اِس افسوسناک واقعے کا بلاول بھٹو زرداری سے پوچھتا ہوں کون جواب دے گا ؟
اُنہوں نے کہا کہ 6 افراد کی اموات ہوچکی ہے مرتے ہوئے افراد کی آڈیو آئی ہے جب کہ 60سے زائد افراد ابھی بھی اندر ہے اُن کو بچانا کس کی ذمہ داری ہے؟
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں وقت پر نہ پہنچ سکیں جب تیسرے درجے کی آگ تھی، اگر آگ بجھانے والے اہلکاروقت پر آتے تو ایسا نہ ہوتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ونڈربوائے بن کر جو پریزنٹیشن دے رہے تھے اِن کی پارٹی نے شہر کا بیڑا غرق کر دیا، کراچی شہر کا جو حال ہے اِس کا کس سے سوال کریں؟
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پیرس کادعویٰ کرنےوالےکہاں غرق ہوگئے ہیں،قبضہ میئر 23 گھنٹے بعد یہاں پہنچے ہیں۔