وزیراعلیٰ سندھ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کی ہرممکن مدد کریں: ایس ایم تنویر
کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کی ہرممکن مدد کریں۔
ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی فوری انکوائری کروائیں، جو بےروزگار ہوئے سندھ حکومت ان کی بھی مدد کرے۔
سابق وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ سندھ حکومت بے روزگار افراد کے لیے کوئی روزگار کا بندوبست کرے، یہ تنقید کا وقت نہیں حکومت متاثرہ افراد کے لیے جو کر سکتی ہے کرے۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہیے۔