بھکاری نکلا کروڑ پتی! گھر، گاڑیوں اور رکشوں کا مالک ہونے کا انکشاف

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں بھکاری کروڑ پتی نکلا ہے جس کا تین گھر، گاڑیاں اور رکشے کے مالک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اندور کے بازار میں معذور شخص منگی لال لوہے کی ریڑھی پر خاموش بیٹھا رہتا ہے، نہ بھیک مانگتا ہے، نہ آواز دے کر کسی کو تنگ کرتا لوگ خود ہی امداد کر دیتے ہیں۔

تاہم حکومت کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ منگی لال روزانہ بھیک سے 400 سے 500 روپے کماتا تھا مگر اصل کمائی رات کو ہوتی تھی کیونکہ وہ یہی رقم بازار کے تاجروں کو ایک دن یا ایک ہفتے کیلئے سود پر دیتا اور روزانہ سود وصول کرتا تھا۔

تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ اس کے پاس 3 گھر، 3 آٹو رکشے اور 1 کار موجود ہے، جبکہ معذوری کی بنیاد پر اسے سرکاری مکان بھی ملا ہوا تھا، اس کے آٹو رکشے کرائے پر چلتے ہیں، جبکہ ایک کار کیلئے اس نے ڈرائیور بھی رکھا ہوا ہے۔

حکام کی جانب سے کروڑ پتی گداگر کو شیلٹر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں