متنازعہ ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں ان کا حقِ دفاع بھی بحال کر دیا۔

 جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سابقہ آرڈرز کو معطل کر دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ تین دن میں جرح کو مکمل کیا جائے۔ 

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، اس پر جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وہ معاملہ دیکھ لیتے ہیں اور فریقین کو ہدایت کی کہ ٹرائل کو پرامن طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں