پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا: شیخ رشید احمد

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تاریخ پہ تاریخ پڑ رہی ہے اور آج پھر تاریخ ڈال دی گئی، پاکستان کو جرمانستان میں تبدیل کر دیا گیا۔

راولپنڈی میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو، آٹا اور چینی 150روپے کلو تک پہنچ گئے، 70 ہزار روپے کی قبر اور کفن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیکیہ کا 2 ہزار، ریڑھی والے کا 5 ہزار اور دکاندار کا جرمانہ 20 ہزار ہو چکا ہے، حالات کو ٹھیک کیا جائے تاکہ غریب بھی آسانی سے اپنی زندگی گزار سکے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔

عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید احمد کی حاضری کا عمل مکمل کیا گیا، حاضری لگانے کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں