گل پلازہ میں آگ لگنے کے فوری بعد کے مناظر سامنے آگئے
کراچی: (دنیا نیوز) گل پلازہ میں آگ لگنے کے فوری بعد کے مناظر سامنے آگئے۔
پلازہ کے اندر پھنسے شہری نے آگ لگنے کے فوری بعد کی ویڈیو بنائی، عمارت میں پھنسے افراد جان بچانے کیلئے بھاگ دوڑ کرتے رہے، گل پلازہ میں آتشزدگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، فوٹیج کی ریکارڈنگ کا وقت رات 10 بجکر 22 منٹ ہے۔

واضح رہے کہ آتشزدگی سے متعلق حکام کی رپورٹ بھی سامنے آگئی، آگ سے نمٹنے کے حفاظتی انتظامات بھی نہ ہونے کا انکشاف ہوا، پلازہ میں ہنگامی اخراج کا کوئی مناسب راستہ موجود نہیں تھا، تنگ راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔
پانچ سو دکانوں کی گنجائش والی عمارت میں بارہ سو دکانیں قائم تھیں۔