چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 1447 ہجری بدھ 21 جنوری 2026 کو ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں مرکزی و زونل ممبران، فنی ماہرین اور تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام کے ہمراہ چاند کی رویت کا جائزہ لیا۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے اجلاس کو کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کہیں سے بھی شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے مطابق اب یکم شعبان المعظم 1447 ہجری 21 جنوری کو ہوگی، جبکہ شب برات 3 فروری 2026 کو منائی جائےگی۔

قبل ازیں ماہرین فلکیات نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ 19 جنوری کو شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جبکہ سپارکو نے بھی یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں