سانحہ گل پلازہ: آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک محفوظ رہے
کراچی: (دنیا نیوز) شہر میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے شہر قائد سوگ میں مبتلا ہے۔
اس تباہی کے منظر میں حیرت انگیز منظر بھی دیکھنے کو ملا، آگ بجھنے کے بعد سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے، اس دوران ریسکیو اہلکار پلازے کی مسجد میں داخل ہوئے تو دنگ رہ گئے۔
مسجد میں قرآن پاک معجزانہ طور پر بالکل محفوظ تھے، آگ سے مسجد بھی محفوظ رہی، ریسکیو والوں نے قرآن پاک محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے ہیں۔
ریسکیو اہلکار نے اس موقع پر ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کلیئر کر دی گئی، پہلے فلور پر مسجد میں کوئی شخص نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سانحے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 83 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔