کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا افسوسناک سوالیہ نشان ہے: مفتی تقی عثمانی

کراچی: (دنیا نیوز) معروف عالم دین اور ماہر اسلامی معیشت مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کو آگ لگنے کا حادثہ پوری قوم کے لئے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کا شکار ہو کر رخصت ہو گئیں اور کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا، کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پا سکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ بروقت مدد کیوں نہ پہنچ سکی اس کی بے لاگ تحقیق ضروری ہے، حفاظتی انتظامات کو تیز اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے، جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں