کے پی حکومت کا آٹے کی بڑھتی قیمتوں، گندم بحران پر قابو پانے کیلئے بڑا اقدام
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور گندم بحران پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ کر دی گئی ہے، پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
صوبے بھر کی فعال فلور ملز کو حکومت کی جانب سے گندم فراہم کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن پاسکو اور مقامی طور پر خریدی گئی گندم فلور ملز کو بھی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی گندم کی ریلیز قیمت 10 ہزار 414 روپے فی 100 کلو مقرر کر دی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں اب 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 190 روپے ہوگی تاہم ضلعی سطح پر گندم کا کوٹہ آبادی کی بنیاد پر مقرر کیا جائے گا۔fl