قید سے فرار پالتو طوطی معجزانہ طور پر مالک کو دوبارہ مل گئی

انٹاریو:(دنیا نیوز) کینیڈا میں مالک کی قید سے فرار طوطی معجزانہ طور پر دوبارہ مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ انٹاریو کے ایک سکول میں فرار ہونے والی پالتو طوطی ایک کینڈر گارٹن کلاس میں داخل ہوکر ایک چھوٹی لڑکی کے سر پر بیٹھ گئی، جسے سکول کے عملے نے پکڑ کر مالک کے حوالے کردیا۔

اسٹ نوئل چابانیل کیتھولک سکول نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک طوطی کینڈیگارٹن کلاس میں داخل ہوئی اور ایک لڑکی کے سر پر 2 مرتبہ بیٹھی، پھر کلاس ٹیچر نے اسے پکڑ لیا۔

اس کے بعد طوطی کو سکول کے دفتر لے جایا گیا جہاں اسے عارضی طور پر رکھا گیا جب تک کہ اس کے مالکان کا پتا نہ چل سکا، سکول نے اسے سٹورمی کا نام دیا، تاہم بعد میں یہ معلوم ہوا کہ یہ فرار ہونے والی پالتو طوطی کا نام سنو تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں