پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی قانون سازی میں تعاون پر تیار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پیپلزپارٹی مان گئی، قانون سازی میں مکمل تعاون کرنے پر تیار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں تعطل کی برف نئے رابطہ میں پگھلی، سپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ نے پی پی وفد سے ملاقات کی۔

نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز جاکھرانی پی پی وفد میں شامل تھے، حکومتی وفد نے پی پی کو مشترکہ اجلاس کی مجوزہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلزپارٹی کو مشترکہ اجلاس کی مجوزہ قانون سازی پر بریفنگ دی، اعظم نذیر تارڑ، وزارت قانون حکام نے مجوزہ بلوں پر پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی۔

پیپلزپارٹی کو دانش سکولز، گھریلو تشدد، نیشنل کمیشن انسانی حقوق بل پر تحفظات تھے، حکومت نے مشترکہ اجلاس کے تینوں بلوں پر پی پی کے تحفظات دور کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی پی کی ترامیم شامل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، حکومت مشترکہ اجلاس کے تینوں بلز میں پی پی کی ترامیم شامل کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں