قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور: (دنیا نیوز) قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

پنجاب اسمبلی کا 38 واں اجلاس بروز پیر 26 جنوری کو ہو گا، اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹریٹ نے اجلاس کے ایجنڈا کی تیاری شروع کر دی۔

پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سرکاری محکموں سے متعلق سوالات و جوابات، تحاریک التوائے کار، زیرو آورز اور مفاد عامہ سے متعلق ایشوز زیر بحث لائے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں