سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق سرفراز قادری کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک
کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق سرفراز قادری کی نماز جنازہ گارڈن عثمان آباد کے محمدی گراونڈ میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سانحہ گل پلازہ کے تین افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے نکلا تھا، ایک ہی خاندان کے تین افراد آگ کی زد میں آ گئے تھے، ایک جاں بحق جبکہ دو لاپتہ ہیں، جاں بحق ہونے والے رضوان کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت ہوئی تھی۔
جاں بحق رضوان کی تدفین بھی آبائی گاؤں میں کردی گئی، تینوں افراد نے گل پلازہ میں ڈیکوریشن کی دکانیں بنا رکھی تھیں۔