گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکل رہا، ترمیم آرہی ہے: خواجہ اظہار الحسن کی پیشگوئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکل رہا، ترمیم آرہی ہے۔

متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری‘‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ستائیس ویں ترمیم نے مزید ترامیم کا راستہ کھول دیا، کم از کم تین ترامیم آئیں گی، سب ٹھیک ہوجائے گا، پیپلزپارٹی نے سندھ کو برباد کردیا۔

جیالے قادر مندوخیل بولے ایم کیوایم ہر حکومت میں شراکت دار رہی، خواجہ آصف اسمبلی میں اٹھارہویں ترمیم پر وار کر رہے ہیں، وہ سندھ حکومت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑک رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوہزار بارہ میں مصطفیٰ کمال کے لوگوں نے بلدیہ فیکٹری کے مالکان سے پندرہ کروڑ مانگے تھے، رقم نہ دینے پر فیکٹری کو تالے لگا کر مزدوروں کو زندہ جلا دیا تھا، حماد صدیقی آج بھی روپوش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں