موسم کی انگڑائی، کئی شہروں میں رات بھر بارش، سردی مزید بڑھ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) موسم نے انگڑائی لے لی، ملک کے کئی شہروں میں رات بھر بارش ہوتی رہی، سردی کی شدت بڑھ گئی۔

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بادل برسے، حیدر آباد، لاڑکانہ، ٹھٹھہ میں باران رحمت ہوئی، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بارش ہوئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، جل تھل ایک ہوگیا، شہر میں اوسطاً 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی۔

فیصل آباد، سرگودھا، وہاڑی، پیر محل میں بھی بادل برستے رہے، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، پشاور میں بھی بارش ہوئی، چشتیاں، بہاولنگر، شور کوٹ، خان پور، منچن آباد میں بادلوں کی اننگز ہوئی۔

ہری پور میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، ندی نالوں میں طغیانی، گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں