شہر قائد میں ہیوی ٹریفک مزید 2 نوجوانوں کی جانیں لے گئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ہیوی ٹریفک مزید دو نوجوانوں کی جانیں لے گئی۔

لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں اٹھارہ سالہ عاصم اور سترہ سالہ رحمان شامل ہے، جبکہ طلحہ نامی نوجوان زخمی ہوا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں