خبرپختونخوا میں اتوار رات سے منگل تک مزید بارش، برفباری کا امکان

پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے خبرپختونخوا میں اتوار کی رات سے منگل تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی متوقع ہے، اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان میں بادل برسیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے، علاوہ ازیں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں