کوٹ مومن: اراضی تنازع پر مخالفین کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق
کوٹ مومن:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کوٹ مومن میں اراضی تنازع پر مخالفین کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ تھانہ میلہ کی حدود بچہ کلاں میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تو مخالفین کے مبینہ تشدد سے 45 سالہ الطاف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
علاقہ مکیوں کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مرنے والے کی شناخت الطاف بابو کے نام سے ہوئی۔
علاوہ ازیں پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردی اور فرار ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔