فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں نے عالمی و مقامی سطح پر نئی تاریخ رقم کر دی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 345 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے ہوگئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 109 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 5097 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب 24قیراط فی تولہ چاندی 627 روپے اضافے سے پہلی بار 11 ہزار 428 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 6 ڈالر 27 سینٹس بڑھ کر پہلی بار 109 ڈالر 53 سینٹس کی ریکارڈ سطح کو چھوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں