اسرائیل کی بربربیت تھم نہ سکی، تازہ حملوں میں 3 فلسطینی شہید، 20 زخمی

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت تھم نہ سکی، تازہ حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد 486 فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے، صیہونی حملوں میں 100 معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 660 ہو گئی،1 لاکھ 71 ہزار 419 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد سکولوں کو خالی کرا لیا، فلسطینی علاقوں میں کریک ڈاؤن اور زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا، اسرائیل نے رفاہ کراسنگ محدود طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا، کراسنگ سے صرف پیدل آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ غزہ میں آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات اسرائیلی فوج کو مل گئی ہیں، نیشنل سینٹر آف فرانزک میڈیسن نے یرغمالی کی شناخت کی تصدیق کی تھی، حماس کا کہنا تھا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی شناخت جنگ بندی کیلئے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں