سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کے دکانداروں کا نقصان پورا کرنے کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کے دکانداروں کا نقصان پورا کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کو 2 ماہ کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، دکانداروں کو 2 ماہ کے اندر متبادل دکانیں بھی دیں گے، سانحہ میں جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک ایک کروڑ روپے دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مانتا ہوں ہماری کوتاہی ہے، گل پلازہ واقعہ کی ایف آئی آر کٹ گئی، تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں