یورپ امریکا کے بغیر اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں: نیٹو چیف

برسلز: (دنیا نیوز) نیٹو چیف نے کہا کہ یورپ امریکا کے بغیر اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں ہے۔

نیٹو چیف نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین یا یورپ کا خود اپنی حفاظت کا سوچنا صرف خواب ہے، یوکرین کیلئے 90 ارب یورو قرضے کا کچھ حصہ ہتھیاروں پر خرچ کی اجازت دی جائے۔

نیٹو چیف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ابھی بھی نیٹو کی اجتماعی حفاظت کے لئے مکمل عزم رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں