ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 6 مرحلہ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہرارے: (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ وکٹ باؤلنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے علی حسن بلوچ کی جگہ شایان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

 آج اہم میچ میں گرین شرٹس کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے کڑا امتحان ہے، یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤ بھارت سے ہوگا، گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا، پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے دو دو میچز میں چار چار پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں