لیجنڈری اداکار دھرمیندرکو موت کے بعد پدم و بھوشن سے نواز دیا گیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار دھرمیندر کو ان کی موت کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے دوسرے بڑے سول ایوارڈ پدم وبھوشن سے نواز دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی حکومت نے 2026 کے پدم وبھوشن ایوارڈز کا اعلان کیا جس میں بالی ووڈ کے ہی مین کہلائے جانے والے آنجہانی دھرمیندر کو بھی پدم وبھوشن کےلیے نامزد کیا گیا ہے۔
بھارت کا دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کہلایا جانے والا پدم وبھوشن درھرمیندر کی فیملی کےلیے خوشی اور غم دونوں کے امتزاج کا باعث بنا کیوں کہ انھیں مرنے کے بعد اس ایوارڈ کا حقدار سمجھا گیا۔
فلم ساز انیل شرما نے اس موقع پر جذباتی ردعمل کا اظہار کیا جن کا دھرمیندر کے ساتھ قریبی پیشہ ورانہ تعلقات تھا، انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دھرمیندر جی کے ہر مداح کو ان کے پدماوبھوشن پر دلی مبارکباد۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ایک ہی خواہش ہے کہ یہ اعزاز انھیں پہلے مل جاتا، جب وہ خود اسے قبول کر لیتے تو خوشی زیادہ ہوتی۔