سانحہ گل پلازہ: 73 لاشوں کی باقیات کا میڈیکو لیگل عمل مکمل
کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کی 73 لاشوں کی باقیات کا میڈیکو لیگل عمل مکمل ہوگیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کہتی ہیں ڈی این اے کی مدد سے مزید 3 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، اب تک مجموعی طور پر 27 لاشوں کی شناخت کی جا چکی، 65 لاپتہ افراد کیلئے 56 خاندانی نمونے حاصل کئے گئے، سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہوگئی۔
جامعہ کراچی کو 48 لاشوں کے ڈی این اے نمونے موصول ہوئے، گل پلازہ میں سرچ آپریشن اور ملبہ اٹھانے کا کام بند کر دیا گیا، متاثرہ عمارت کو ایس بی سی اے کے حوالے کر دیا گیا، ،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ایس بی سی اے کے ماہرین عمارت کو گرانے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔