سپین کا 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین نے 5 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر مائیگریشن کا کہنا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل سے شروع ہو گا، قانونی حیثیت حاصل کرنے والے تارکین وطن سپین کے کسی بھی حصے میں کام کر سکیں گے، وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم 5 ماہ سے سپین میں رہ رہے ہیں۔

ہسپانوی وزیر مائیگریشن الماسیز کا کہنا ہے کہ درخواستیں دینے والوں کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا ضروری ہو گا، فیصلہ تارکین وطن کے بچوں پر بھی لاگو ہو گا جو پہلے ہی سپین میں رہائش پذیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں