قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس، آلو کسان سے 8 روپے کلو لینے کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آلو کسان سے 8 روپے کلو لینے کا انکشاف ہوا۔

پاکستان میں آلو کی فصل سے 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہونے کا بھی انکشاف ہوا، سری لنکا، ملائیشیا سمیت کئی ممالک سے آلو کی برآمدات بھی متاثر ہوئی۔

کسان نمائندہ راؤ محمد اجمل نے کہا کہ اس سال آلو 8 روپے کلو بکا لیکن 25 روپے فی کلو خرچ آیا، افغانستان آلو سات سے آٹھ روز میں جاتا تھا اب 20 سے 25 دن لگ رہے ہیں، آلو کے خراب ہونے کا شدید امکان ہے، خرچ تین گنا بڑھ گیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ صرف اوکاڑہ میں آلو کی فصل کو 30 ارب روپے کا نقصان ہوا، کمیٹی نے پلانٹ پروٹیکشن کمپیریٹو پوٹیٹو ایکسپورٹ ڈیٹا غلط پیش کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں