انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دیدی

بلاوائیو: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 234 رنز بنائے، بین مائز نے 53 اور کیلب فیلکونر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔

سینتھ ریڈی اور میسن کلارک نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 39ویں اوور میں 169رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سینتھ ریڈی نے 47 رنز اسکور کئے جبکہ مینی لمسڈین نے صرف 17رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں