امریکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔

امریکا کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں شایان جہانگیر، جسدیپ سنگھ، ستیجا مکھاملا، سوربھ نیتھراالواکر، اینڈریز گاؤس، سنجے کرشنامورتی، علی خان، شیہن جےسوریا، حرمت سنگھ، محمد محسن، ملند کمار، نوستش کینجیگے، شبھم رنجنے اور شادلے وین شالک ویک شامل ہیں۔

امریکی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے ابھری ہے اور اس سکواڈ کے اعلان کے بعد شائقین کو توقع ہے کہ امریکا ورلڈ کپ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں