ایران پر حملہ ہوا مسلم ممالک نے ساتھ نہیں دیا جس پر افسوس ہے: علی لاریجانی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا کہ ایران پر حملہ ہوا مسلم ممالک نے ساتھ نہیں دیا جس پر افسوس ہے۔
اپنے بیان میں سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، مسلم ممالک سے سوال ہے وہ کس طرف ہیں۔
علی لاریجانی نے کہا کہ بعض ممالک نے ہمیں ہی دشمن قرار دیا، ایران سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے۔
ایرانی سکیورٹی چیف نے کہا کہ خطے پر تسلط قائم کرنے کے خواہاں نہیں بلکہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔