عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دیں، ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کے لیے شہری نے ہائیکورٹ میں انوکھی درخواست دائر کر دی۔

اسلام آباد کے شہری عبد اللہ شفیق جان نے ذاتی حیثیت میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں۔

درخواست میں کہا گیا کہ چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں، رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دیا جائے، رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھ کر جلدی اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں