پی ایس ایل سیزن الیون کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز منگل سے ہو گا
لاہور:(دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن الیون کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل سے ہو گا۔
پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی، شائقین کرکٹ آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے ٹکٹ خرید سکیں گے، فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں میچز کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب فیصل آباد اور پشاور میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔
علاوہ ازیں لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ انکلیوژر کی کم سے کم قیمت 250 روپے رکھی گئی ہے، فیصل آباد میں جنرل انکلیوژر کی قیمت 300 روپے سے شروع ہو گی، ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ انکلیوژر کی ٹکٹ 400 روپے رکھی گئی ہے۔