نیتن یاہو کی جاری دوسری ویڈیو بھی اے آئی سے بنی نکلی، موت کی افواہوں میں اضافہ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے زندہ ہونےکا ثبوت دینےکے لیے ایک اور ویڈیو جاری کردی گئی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اے آئی سے بنی ہے۔
سوشل میڈیا پر نیتن یاہو کے ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد 12 مارچ کو نیتن یاہو نے ایران کے سپریم لیڈر کو دھمکیوں سے بھرا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کے ہاتھوں میں بظاہر 6 انگلیاں نظر آئیں جس کی وجہ سے لوگوں نے اس ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا۔
اس ویڈیو کے بعد اسرائیل وزیراعظم کے مارے جانے کی افواہوں میں تیزی آگئی ۔
گزشتہ روز بھی اسرائیلی صدر کی ایک اور ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پہلے اُنہیں ایک کھلے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اُن کے دائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی بھی نظر آرہی ہے جب کہ وہ جب کرسی کی پشت پر ہاتھ رکھتے ہیں تو انگوٹھی غائب ہو جاتی ہے جس نے ویڈیو کو مشکوک بنا دیا ہے۔
واضح رہے ہفتے کے روز اسرائیل کی سکیورٹی میٹنگ اور اس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھی اسرائیلی وزیر اعظم نظر نہیں آئے جس پر افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آنے لگیں۔
دوسری جانب اِس کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے جانے والے بیان میں تمام افواہوں کو غلط قرار دیا گیا۔