ایران کی فوجی صلاحیتیں ختم کر دیں صرف کاغذوں میں شیر رہ گیا: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحتیں ختم کردیں صرف کاغذوں میں شیر رہ گیا۔
وائٹ ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں 7ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے خطرات کم کرنے کے لیے طاقتور فوجی کارروائی جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 100سے زائد ایرانی بحری جہازوں کو غرق کر دیا، ایران کے بحری جہاز اور طیارے تباہ کردیے، ایران کے حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔
امریکی صدر کا اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کےدفاعی نظام کو تیزی سے تباہ کر رہے ہیں، حملوں میں ایرانی قیادت کا خاتمہ کر دیا، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہرمز سے جاتا ہے وہ آگے آئیں، چین جاپان اور دیگر ممالک کا آبنائے ہرمز سے تیل جاتا ہے، امریکا کا صرف ایک فیصد تیل جاتا ہے،
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بارودی سرنگ کی کشتیوں کو ڈبو دیا، ایران کےخلاف جنگ کا تیسرا ہفتہ جاری ہے، حملوں میں زیادہ تر ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے بعد ایرانی حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایران کی 85 فیصد ڈرون اور 90 فیصد میزائل بنانےکی صلاحیت ختم کر رہے ہیں، تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا لیکن آپشنز کھلے ہیں، ایران اب صرف کاغذوں میں شیر رہ گیا ہے، اُس کا بحری اورفضائی دفاع مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے اور اُن کے پاس صرف باتیں ہیں۔