سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں اایس ایچ او کو بخدمت جناب لکھنا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا، جوڈیشل لا کلرک محمد سبحان ملک کے نکتے پر عدالت کی واضح ہدایات جاری کیں۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق پولیس کو درخواستوں میں ’بخدمت جناب ایس ایچ او‘ لکھنے پر پابندی ہے جب کہ نوآبادیاتی سوچ مسترد کرتے ہیں۔

فیصلہ کے متن میں لکھا گیا کہ ایس ایچ او عوام کا خادم ہے، عوام اس کے نوکر نہیں، اب ایس ایچ او کو صرف ’جناب ایس ایچ او‘ لکھا جائے گا، پرانی غلامانہ زبان ختم کی جاتی ہے، ایف آئی آر درج کروانے والا شہری ’اطلاع دہندہ‘ ہوگا، شکایت کنندہ نہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ’کمپلیننٹ‘ کی اصطلاح صرف نجی فوجداری شکایت تک محدود ہے، پولیس کارروائی میں ’فریادی‘ کا لفظ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے، ’فریادی‘ رحم مانگنے کا تاثر دیتا ہے، حق مانگنے کا نہیں۔

ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ناقابلِ قبول ہے، پولیس افسران کو سخت وارننگ دی جاتی ہے، ایف آئی آر میں تاخیر پر PPC 201 کے تحت مقدمہ بن سکتا ہے،ایف آئی آر میں تاخیر سے شواہد ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، ریاستی رویے میں بڑی تبدیلی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں