اسرائیل کا اتوار کو رفاہ کراسنگ کھولنے کا اعلان، ڈرون حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے اتوار کو رفاہ کراسنگ کھولنے کا اعلان کر دیا جبکہ اسرائیلی شیلنگ اور ڈرون حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفاہ ایک فائرنگ کرکے تین افراد شہید کیے،مغازی اور خان یونس میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

خان یونس کے المواصی علاقے میں خیموں پر گولہ باری سے 6 افراد زخمی ہوئے، رفاہ کے ساحل پر اسرائیلی بحری کشتیوں کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں میں 492 فلسطینی شہید اور 1356 زخمی ہو چکے ہیں۔

رفاہ بارڈر بدستور بند ہے جس کی وجہ سے انسانی امداد کی رسائی متاثر ہو رہی ہے، فلسطینی حکام نے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 2 سال کی بندش کے بعد رفاہ کراسنگ اتوار کو کھولنے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ سال 10اکتوبر کو جنگ بندی ہوئی تھی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں