ٹرمپ کا محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو مظاہروں سے دور رہنے کا حکم
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو منی سوٹا میں جاری مظاہروں سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بارڈر پٹرول اور وفاقی امیگریشن اہلکاروں کو سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنانے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ افسران پر تھوکنے دیں گے نہ گاڑیوں پر لاتیں، مکے برسانے کی اجازت ہے، اگر ایسا ہوا تو ملوث افراد کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو فوج وفاقی املاک کے تحفظ میں سخت رویہ اختیار کرے گی۔