26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر عدالت برہم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر ودیگر کا چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر بتائے کہ اس نے ابھی تک چالان مکمل کیوں نہیں کرایا۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے مجھے چالان چاہیے، میری طرف سے پولیس گرفتار کرے یا جو مرضی کرے یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔

سہیل آفریدی ودیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں