مظفرآباد: مہاجرین مقبوضہ کشمیر کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا

مظفرآباد: (دنیا نیوز) مہاجرین مقبوضہ کشمیر نے آزادی چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 1989 کے مہاجرین کی آباد کاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی، حکومت پاکستان نوٹس لے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہاجرین کا ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 6 فیصد کوٹہ بحال کیا جائے، مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے لہٰذا اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

مظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل 36سالوں سے مشکلات کا شکار مہاجرین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مہاجرین کے مسائل کے حل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں