شہر قائد میں تیز رفتار وین نے 2 موٹرسائیکل سواروں کی جانیں لے لیں

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثہ مزید دو افراد کی جان لے گیا۔

گلشن حدید لنک روڈ پر وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔

واضح رہے رواں سال شہر میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 89 ہوگئی،ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں