لاہور میں بسنت: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 3 روز کیلئے نوٹم جاری کردیا
لاہور: (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے حوالے سے نوٹم جاری کردیا۔
لاہور میں 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول منایا جائے گا، نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔
نوٹم کے مطابق پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پائلٹس کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں۔
نوٹم کے مطابق پائلٹس لینڈنگ کےوقت بھی پتنگ بازی کے ضمن میں انتہائی احتیاط کریں، ملکی و غیر ملکی ایئرلائز کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔