انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی مزید سستی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 72 پیسے سے کم ہوکر 279 روپے 71 پیسے کا ہوگیا۔