جنوری 2026 میں رجسٹر ہونیوالی کمپنیوں کی تفصیل جاری
کمیشن کے مطابق جنوری 2026 میں ایس ای سی پی کے تحت 3,881 نئی کمپنیز کی رجسٹریشن ہوئی، 82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہوئی۔
کراچی: (دنیا نیوز) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2026 میں رجسٹر ہونیوالی کمپنیوں کی تفصیل جاری کر دی۔
ایس ای سی پی کے مطابق 99.9 فیصد کمپنی رجسٹریشن ایس ای سی پی سسٹم کے ذریعے آن لائن مکمل کی گئی، نئی کمپنیز کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8.4 ارب روپے رہا۔
پنجاب 1,998 رجسٹریشنز کے ساتھ سرفہرست، اسلام آباد747 رجسٹریشنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں سب سے زیادہ 729 نئی کمپنیز رجسٹر ہوئیں۔