پی ایس ایل 11 میں آج دو میچز شیڈول
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ دوپہر دو بج کر تین منٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈیز آمنے سامنے آئیں گی، میچ میں راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین کریں گے۔
پوائنٹس ٹیبل پر حیدرآباد کنگزمین کا چھٹا جبکہ راولپنڈیز کا آخری نمبر ہے، واضح رہے راولپنڈیز پی ایس ایل 11 میں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔
دوسرا میچ شام سات بجے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یاد رہے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد کا تیسرا جبکہ کراچی کنگز کا چوتھا نمبر ہے۔