قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے نائلہ نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عماد وسیم نے دوسری شادی کا اعلان کیا اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک کا سامنا کیا جب شادی کامیاب نہ ہوسکی۔
انہوں نے کہا کہ اس دور نے مجھے زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچے مجھے عطا کیے، میں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے شادی کر لی ہے، یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح ارادے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی کی بنیاد رکھی جا سکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائلہ نے میری زندگی میں ٹھہراؤ، وقار اور مضبوطی پیدا کی ہے اور میں اپنے اس فیصلے پر مکمل یقین رکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر 2025 کو کرکٹر عماد وسیم نے پہلی بیوی ثانیہ اشفاق سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔